Friday, 20 June 2014

عراق اور شام میں قتل و غارت رکوانے کے لیے ترکی کے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں۔مصطفائی جسٹس فورم کے چےئرمین میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کو مراسلہ

عراق اور شام میں قتل و غارت رکوانے کے لیے ترکی کے وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں۔مصطفائی جسٹس فورم کے چےئرمین میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کو مراسلہ
 
لاہور۔قانون دان مصطفائی جسٹس فورم کے چےئرمین اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی اِس وقت مسلم دنیا اور مغرب کے درمیان پُل کا کام کرسکتا ہے اور اِس حوالے سے ترکی عراق اور شام میں ہونے والی قتل و غارت کو ختم کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے۔میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے ترک وزیر اعظم کو کہا ہے کہ آج کل کے ترقی یافتہ دور میں مہذب دنیا کے لیے یہ امر انتہائی شرمناک ہے کہ شام اور عراق میں انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اور اِس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا جاسکا ہے۔اقوام متحدہ، امریکہ اور او آئی سی کا کردارخاموش تماشائی کا ہے۔

No comments:

Post a Comment